Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

خاتون فین لندن سے فون کرتی اور کہتی بیوی کو چھوڑ کر مجھ سے شادی کرلو، اداکار محمود اسلم کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم  نے ابھی تک شادی کے پیغامات آنے کا  انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں محمود اسلم نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی سے دلچسپ گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کو ابھی بھی شادی کے پیغامات آتے ہیں؟

جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ مجھے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی کے پیغامات آتے ہیں۔

انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میری ایک خاتون فین لندن سے مجھے کال کرتی تھی اور کہتی تھی کہ مجھ سے شادی کرلو، اپنی بیوی کو چھوڑ دو، میرے پاس بہت پیسہ ہے۔

 

Related posts

این ہیتھوے کا انٹرویو میں “انشاءاللہ” کہنا وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Mobeera Fatima

خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ کا بیان ریکارڈ

Mobeera Fatima

جیل میں کیا سیکھا؟ ڈکی بھائی کے اہم انکشافات

Mobeera Fatima

Leave a Comment