Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت کا موجودہ صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے پر غور

جیوپولیٹیکل ٹینشن کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کیلئے اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے تجاویز پر ورکنگ تیار کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی  جس کے تحت  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دنوں کی بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے،  اس طرح پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈجسٹ کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم معاشی ٹیم کی مشاورت سے قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے،  صورتحال سنگین رہنے کی صورت میں وفاقی حکومت کی جانب سے جلد فیصلہ متوقع ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے  پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔

Related posts

اسلام آباد میں اسموگ کا خدشہ ، انتظامیہ نے اینٹوں کا بھٹہ سیل کر دیا ، متعدد افراد گرفتار

Mobeera Fatima

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی شرکت سے معذرت

Mobeera Fatima

سکھر میں کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment