Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بیٹی کی سالگرہ: عماد وسیم کی پوسٹ پر سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کا سخت ردعمل

قومی کرکٹر عماد وسیم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنی پوسٹ میں تلخ جملوں کا استعمال کیا۔

عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق  نے 6 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق اس وقت اپنے 3 بچوں کی تنہا پرورش کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو ان کے والد کی جانب سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں عماد وسیم نے اپنی بیٹی عنایہ کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی کو سالگرہ مبارک، بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔

بیٹی کی سالگرہ: عماد وسیم کی پوسٹ پر سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کا سخت ردعمل

اس پوسٹ کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے بھی اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے  ردِعمل دیا۔

انہوں نے لکھا کہ میری خوبصورت بیٹی کو پانچویں سالگرہ مبارک، تم ایک ایسے بچپن کی حق دار ہو جو محبت، تحفظ اور استحکام سے بھرا ہو، یہ دیکھنا تکلیف دہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں جیسے پیغامات دیے جاتے ہیں جب کہ نجی طور پر اداروں کو کہا جارہا ہے کہ بچوں اور ان کی ماں کو بے گھروں کی پناہ گاہ میں بھیج دیا جائے کیونکہ مالی مدد بند کی جا رہی ہے۔

Related posts

یہ بات غلط ہے کہ میری وجہ سے سلیکشن کمیٹی دباؤ میں آئی، وہاب ریاض

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں 12 سال بعد پہلا سُپر اوور ریکارڈ

admin

امریکی پاپ ڈیوا ایناستاسیا ورلڈ ٹینس لیگ 2024 میں اسٹیج لے گی۔

Mobeera Fatima

Leave a Comment