Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

کھلاڑیوں کا انتخاب صرف کارکردگی اور دستیابی کی بنیاد پر ہو گا، انگلش کرکٹ بورڈ

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ہنڈرڈ لیگ میں مبینہ طور پر نظر انداز کیے جانے کی خبروں کے بعد اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

ای سی بی کی گورننگ باڈی نے اعلان کیا کہ کھیل میں نسل، جنس یا عقیدے کی بنیاد پر تفریق کی کوئی جگہ نہیں۔

ای سی بی اور تمام 8 ٹیموں نے ‘دی ہنڈرڈ’ کو سب کے لیے کھلا رکھنے کا عزم ظاہر کیا، ای سی بی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب صرف کارکردگی اور دستیابی کی بنیاد پر ہوگا، قومیت کی بنیاد پر نہیں۔

ای سی بی نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، دی ہنڈرڈ کا مقصد دنیا بھر کے بہترین ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔

Related posts

اسٹیو اسمتھ نے کوہلی کا ملک سے باہر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

ہمیں کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے، محمد رضوان

Mobeera Fatima

ایشیا کپ ٹرافی ، بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment