Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاک نیوزی لینڈ میچ، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

آج آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو رہا ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے آٹھ ٹیموں میں سخت مقابلوں کی توقع ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی۔

اہم میچ سے قبل قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق فخر زمان اور ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

گروپ اسٹیج پر دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیتے ہیں، گروپ اے میں پاکستان دوسرے نمبر پر تھا جبکہ نیوزی لینڈ گروپ ڈی میں دوسرے نمبر پر تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں 2022 سے اب تک چوبیس مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، نیوزی لینڈ 13 مقابلوں میں کامیاب رہا جبکہ پاکستان کے حصے میں 9 کامیابیاں آئیں۔

Related posts

ورلڈکپ اور پرو ہاکی لیگ: پاکستان ٹیم مینجمنٹ میں مزید 2 افراد کی شمولیت کا امکان

Mobeera Fatima

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی، معاملات رک گئے

Mobeera Fatima

صاحبزادہ فرحان پاکستان کے ابھیشیک شرما بن سکتے ہیں، محمد یوسف

Mobeera Fatima

Leave a Comment