Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہِ رمضان المبارک 1447 ہجری کے دوران بینکوں کے دفتری اور کاروباری اوقات کار کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مقدس مہینے میں مرکزی بینک سمیت ملک بھر کے تمام کمرشل بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک انہی اوقات کار پر عمل کریں گے جو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پیر سے جمعرات تک بینکوں کے دفتری اوقات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بلا وقفہ ہوں گے۔ اس دوران صارفین کو تمام بنیادی بینکاری سہولیات مسلسل فراہم کی جائیں گی۔ جمعے کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک بلا وقفہ مقرر کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مقررہ اوقات کا اطلاق ملک بھر کی تمام بینکاری برانچز پر ہوگا اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ان اوقات کی سختی سے پابندی یقینی بنائیں۔

Related posts

11 سالہ بچی نے 34 دن میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا

Mobeera Fatima

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

Mobeera Fatima

اسپیکر نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا ، تحریک انصاف کا شرکت سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment