Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان بڑا مقابلہ؟ آج تین میچ کھیلے جائیں گے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ آج مدمقابل آئیں گے۔

آج تین میچ کھیلے جائیں گے، ائیر لینڈ اور عمان کے درمیان میچ آج صبح ساڑھے دس بجے شروع ہو گا۔

دوسرا میچ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان آج دن اڑھائی بجے ہو گا جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شام ساڑھے چھ بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ اپنے دو گروپ میچز جیت چکی ہیں اور دونوں کے چار چار پوائنٹس ہیں۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

Related posts

بھارتی مفاد کیلئے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، عالمی میڈیا کا انکشاف

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو بڑے مارجن سے ہرا دیا

Mobeera Fatima

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، عامر جمال قومی اسکواڈ سے ریلیز

Mobeera Fatima

Leave a Comment