Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بھاٹی گیٹ واقعہ،انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی

آئی جی پنجاب کی جانب سے  بھاٹی گیٹ واقعہ سے متعلق قائم کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کر لی۔

ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی،ڈی آئی جی احمد ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور کمیٹی میں شامل تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کمیٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، تمام شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے، متوفی خاتون اور بیٹی کے اہلخانہ کے بیانات بھی قلمبند  کیے۔

واقعہ میں ایس پی سٹی، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کی غفلت پائی گئی،ایس پی کی موجودگی میں متوفی خاتون کے شوہر پر ایس ایچ او کے ریٹائرنگ روم میں تشدد کیا گیا۔

کمیٹی نے تینوں افسران کو غفلت کا مرتکب قرار دے دیا،کمیٹی نے آئی جی پنجاب کو سفارشات بھجوا دیں،افسران کیخلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے۔

Related posts

9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے ، حامد رضا

Mobeera Fatima

نیب ترامیم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کی جائیں ، عمران خان کا سپریم کورٹ میں تحریری جواب

Mobeera Fatima

فیسکو کا گرین میٹرز کی تنصیب 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment