Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ثروت گیلانی کی ناک سرجری کی کہانی پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی ناک کی سرجری کا ذکر کرنے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔

ثروت گیلانی نے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بتایا کہ کالج کے دنوں میں انہیں بے ہوشی کا مسئلہ درپیش تھا، اور ایک موقع پر وہ باتھ روم میں بے ہوش ہو کر سنک سے ٹکرائیں، جس کے نتیجے میں ان کی ناک شدید زخمی ہو گئی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہوش میں آنے پر ناک سے خون بہہ رہا تھا اور کپڑوں پر پھیل چکا تھا، فوراً والدہ کو مطلع کیا گیا، جنہوں نے انہیں ایک ماہر سرجن کے پاس لے جایا۔

ثروت گیلانی نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مشورے اور والدہ کے اصرار پر انہوں نے فوری طور پر ناک کی سرجری کروائی، جس دوران ناک میں معمولی سی کاسمیٹک تبدیلی بھی کی گئی، جس کے بعد نہ صرف ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا بلکہ بار بار بے ہوش ہونے کا مسئلہ بھی ختم ہو گیا۔

اداکارہ نے مزید وضاحت کی کہ وہ اس وقت اپنی بیس کی دہائی میں تھیں اور سرجری کے بعد ان کی ناک سوجھی ہوئی تھی، تاہم وہ نتیجے سے مطمئن تھیں کیونکہ تبدیلی صرف معمولی نوعیت کی تھی۔

Related posts

سحر خان نے صبا قمر کے حق میں آواز بلند کی، آن لائن بدسلوکی پر تنقید

Mobeera Fatima

دھرمیندر کی یاد میں شعلے کی 50 سالہ بائیک نمائش کیلئے پیش، مداح جذباتی

Mobeera Fatima

حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی تصویر پر مداحوں کی شدید تنقید

Mobeera Fatima

Leave a Comment