Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کین ڈول کے مریم نواز کے فیشن پر تبصرے نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا

سوشل میڈیا پر حال ہی میں گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں معروف انفلوئنسر کین ڈول (عدنان ظفر) نے پنجاب کی ترقی کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کے فیشن اسٹائل سے منسلک کر کے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

ویڈیو میں کین ڈول نے کہا کہ وہ علاقہ جس کے وزیر اعلیٰ کا فیشن سِنس اتنا اچھا ہو، وہ ترقی میں بھی سب سے آگے رہتا ہے۔ ان کے اس طنزیہ مگر دلچسپ بیان نے آن لائن صارفین کے درمیان شدید بحث چھڑوا دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

تفصیلات کے مطابق کین ڈول کا یہ تبصرہ مریم نواز کے صاحب ذادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران سامنے آنے والی تصاویر کے بعد آیا، جن میں مریم نواز اور دیگر اہم شخصیات نے شاندار ملبوسات میں شرکت کی۔

مریم نواز نے مہندی میں زرد رنگ کے نوآری لباس اور استقبالیہ میں سبز لباس کے ساتھ ویلنٹینو بیگ پہنا، جس پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے متنوع ردِعمل سامنے آیا۔

ویڈیو اور تبصرے پر مختلف صارفین نے اپنی رائے دی، کچھ نے فیشن اسٹائل کی تعریف کی، اور کین ڈول کی بات سے متفق کیا، تو کچھ نے کین ڈول کے طنزیہ مؤقف کو مزاحیہ قرار دیا۔ کے درمیان تضاد پر روشنی ڈالی، جس سے آن لائن مباحثے میں شدت آئی۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ کن ڈول کا مقصد مریم نواز کے فیشن اسٹائل کی تعریف کرنا تھا، تاہم ان کے بیان نے سوشل میڈیا پر فیشن اور حقیقی ترقی کے درمیان تعلق پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Related posts

مرغی کی قیمت میں کمی، بکرے اور گائے کے گوشت کی بھی قیمتیں سامنے آ گئیں

Mobeera Fatima

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

Mobeera Fatima

کراچی حملے کے ملزمان اور سہولت کاروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، پاکستان

Mobeera Fatima

Leave a Comment