Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

تیاری کر لیں، موسم کے بارے میں اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میانوالی میں دھند رہنے کی توقع ہے۔

لیہ، بھکر، نورپور تھل، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان کے بیشتر حصوں میں بھی دھند رہنے کی امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور بلوچستان میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

Related posts

چودھری پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

Mobeera Fatima

وزیراعظم نے صنعتی اور زرعی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment