Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ دیا، اسلام آباد منتقل ہونے کی تصدیق

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ دیا۔

انہوں نے مستقل طور پر اسلام آباد منتقل ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے چند ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پالیسیوں میں تسلسل، جمہوری عمل میں تسلسل اور ریاستی اداروں میں آئینی مدت کی تکمیل ہی ترقی کی مضبوط بنیاد بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے اپنی مدت مکمل کریں گے تو پالیسیاں برقرار رہیں گی اور ترقی کے ثمرات جلد عام آدمی تک پہنچ سکیں گے، پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان اور پاکستان کرکٹ نے دنیا بھر میں عزت، مقام اور شناخت دی، خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ اور ملک کو کچھ واپس لوٹا سکوں، شاہد آفریدی نے کہا کہ فی الحال سیاست میں نہیں آ رہا۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، امریکی سفیر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

admin

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا ، میتھیو شارٹ ٹورنامنٹ سے باہر

Mobeera Fatima

اسد، بسمل اور معاذ نے یومِ آزادی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ٹائٹل جیت لیے

admin

Leave a Comment