Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہ کھیل سکوں گا، شاداب خان

پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہ کھیلنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

شاداب خان نے یہ تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی، جس کے بعد ان کی بگ بیش لیگ میں شرکت سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

شاداب خان سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے بگ بیش لیگ کا حصہ تھے، تاہم وہ پاکستان ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے باعث لیگ چھوڑ کر قومی اسکواڈ کے ساتھ سری لنکا روانہ ہو گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شاداب خان نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ بگ بیش لیگ میں دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ذمہ داریاں ان کے لیے اولین ترجیح ہیں اور وہ مکمل توجہ کے ساتھ پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)

شاداب خان کے اس فیصلے کے بعد سڈنی تھنڈر کو لیگ کے اہم مرحلے میں ایک تجربہ کار آل راؤنڈر کی خدمات سے محروم ہونا پڑے گا۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شاداب خان کے فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، تاہم اکثریت نے قومی ٹیم کو ترجیح دینے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

Related posts

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے 3 ون ڈے میچز ٹی 20 میں تبدیل کرنے کی تجویز

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی

Mobeera Fatima

ایک وینیو پر کھیلنے سے بھارت کو بڑا فائدہ حاصل ہے ، پیٹ کمنز کی آئی سی سی پر تنقید

Mobeera Fatima

Leave a Comment