Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی آئی میں ڈسپلن نام کی کوئی چیز نہیں، محمود خان اچکزئی

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے  کہ پی ٹی آئی میں ڈسپلن کی کمی ہے اور ہر 100 بندوں میں ایک لیڈر ہے۔

لاہوربار کے صدارتی امیدوار کے کیمپ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کے جلوس میں بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

لیکن ایک بھی اسپیکریا مائیک نہیں تھا، اس کے باوجود ہم پی ٹی آئی کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں اور یہاں عہدوں کیلئے نہیں آئے۔

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ ہمیں ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہنے کا کہا گیا ہے اور ہم پاکستان میں تحریکوں کے وارث ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگرکوئی غلطی ماننے کے لئے تیار ہوگا تو مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کئے جا سکتے ہیں۔

ان کے بقول اپوزیشن اتحاد عوام کی فلاح اورانصاف کے لئے سرگرم ہے اور سیاسی محاذ پر بھی مستقل مزاجی سے کام کر رہا ہے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں ، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے اسکینرز پہنچا دیئے گئے

Mobeera Fatima

اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment