Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

پاکستانی اداکار آغا شیراز کو دل میں اچانک تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آغا شیراز کو دل کی تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم کی۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی علاج کے بعد اداکار کی حالت میں بہتری آئی اور ڈاکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اداکار کی طبیعت ناساز ہونے کی خبر سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

دوسری جانب آغا شیراز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ اسپتال کے بیڈ سے شیئر کی گئی 2 ویڈیوز میں اداکار کو بہتر حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں اور خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Related posts

ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کا تاریخ ساز ریکارڈ بنا دیا

Mobeera Fatima

صدارتی ایوارڈ سے متعلق بیان، فضیلہ قاضی نے وضاحت کر دی

Mobeera Fatima

معروف شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment