Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب میں 8 اقسام کی ادویات کی فروخت پر پابندی، فوری واپسی کا حکم

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگس کنٹرول اتھارٹی پنجاب نے صوبے بھر میں 8 اقسام کی مختلف ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت فوری طور پر بند کرنے اور انہیں مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ادویات معیار پر پورا نہیں اترتیں اور ان میں سے بعض ادویات طاقت کے ٹیسٹ میں ناکام، غیر معیاری، ملاوٹ شدہ یا قوانین کے برخلاف غلط لیبلنگ کی حامل پائی گئی ہیں۔ الرٹ میں متاثرہ ادویات کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ہدایت میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر ڈیلرز، ہول سیلرز یا ریٹیلرز کے پاس ان ادویات کے متعلقہ بیچز موجود ہوں تو انہیں فوری طور پر فروخت سے ہٹا کر واپس کیا جائے اور اسٹاک کی تفصیلات متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو فراہم کی جائیں۔

اتھارٹی نے عوام کو بھی خبردار کیا ہے کہ ان ادویات کا استعمال فوری طور پر بند کردیا جائے کیونکہ یہ صحت کے لیے شدید خطرات کا باعث بن سکتی ہیں۔

دوسری جانب موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نزلہ زکام میں مبتلا افراد سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے، مناسب فاصلہ رکھا جائے اور ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

Related posts

افغانستان میں دہشتگرد گروپس کی غیرقانونی اسلحے تک رسائی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ، پاکستان

Mobeera Fatima

آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی ، گرفتاری کیسے ہوئی ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment