Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عثمان ڈار نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

سابق وزیر و پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ان کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے کل جواب طلب کر لیا ہے۔

عثمان ڈار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 2024 میں ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جا چکا تھا لیکن وفاقی حکومت نے موقف سنے بغیر دوبارہ نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے جو قانون اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

انہوں نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے، بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Related posts

9 مئی مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر پر 5 فیصد سود ، قرضہ 10 سال میں واپس ہو گا

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment