Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سینکڑوں پاکستانی طلبہ افغانستان میں پھنس گئے

پشاور: سرحد بند ہونے کے باعث سینکڑوں پاکستانی طلبہ افغانستان میں پھنس گئے۔

متاثرہ طلبہ کے مطابق 3 ہزار کے قریب پاکستانی طلبا افغانستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

طلبہ نے وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری وطن واپسی کا انتظام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان واپس جانے کا فی الحال کوئی راستہ موجود نہیں۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ اپنے کاغذات پاکستان بھیج چکے ہیں لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا، چھٹیاں ہو چکی ہیں لیکن گھر نہیں جا سکتے۔

Related posts

شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی

Mobeera Fatima

جی ایچ کیو حملہ کیس، التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

ماضی کی تمام تلخیوں کو بلا کر اپوزیشن کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں،وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment