Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بنگلا دیش میں بھارتی دہشت گرد سرگرم، ایک اور نوجوان رہنما پر قاتلانہ حملہ

بنگلا دیش میں بھارتی دہشت گرد سرگرم ہیں، ایک اور نوجوان رہنما محمد مطالب شیکدر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

انسانی جرائم کے مرتکب بھارتی وزیراعظم مودی اور حسینہ واجد سرحد پار دہشتگردی میں سرگرم ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے عثمان ہادی کی شہادت کے 2 دن بعد ایک اور بنگلا دیشی رہنما پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔

بنگلا دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ بنگالی نوجوان رہنما محمد مطالب شیکدرکو بھارتی دہشتگردوں نے قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا، ان پر فائرنگ کا واقعہ بنگلا دیش کے شہرکھلنا میں پیش آیا۔

بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق محمد مطالب شیکدرکھلنا سے تعلق رکھنے والی تنظیم نیشنل سیٹزن پارٹی کے رہنما ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا سوچ کے زیر اثر پر تشدد عزائم پورے خطے کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دیدیا

Mobeera Fatima

چین نے پاکستان کیلئے سستے قرضوں کا دروازہ کھول دیا

Mobeera Fatima

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا ، جسد خاکی آج قطر لے جایا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment