Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

امریکا پاکستان کی غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش پر شکر گزار

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک نے غزہ میں فوجی دستے بھیجنے سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں اور اس کے بعد امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے، جس پر امریکا پاکستان کا شکر گزار ہے۔

امریکی وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران مارکو روبیو سے سوال کیا گیا کہ آیا پاکستان نے امریکا کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ غزہ میں امن و امان کے لیے فوجی دستے بھیجنے پر آمادہ ہے یا نہیں۔

اس سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اس بات پر پاکستان کا شکر گزار ہے کہ اس نے غزہ امن منصوبے کا حصہ بننے یا کم از کم اس پر غور کرنے کی پیش کش کی ہے۔

مارکو روبیو نے وضاحت کی کہ ان کے خیال میں پاکستان سمیت دیگر ممالک ابھی اس منصوبے سے متعلق کچھ سوالات کے جواب چاہتے ہیں، اور ان سوالات کے واضح ہونے کے بعد ہی کسی ملک سے باضابطہ طور پر یہ کہا جا سکے گا کہ وہ غزہ امن منصوبے کے لیے اپنی خدمات پیش کرے۔

Related posts

عید کے دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہیگا؟

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی بند

Mobeera Fatima

وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment