Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی تک کیا جائے گا۔ اس سیزن میں لیگ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے دو نئی فرنچائزز شامل کی جا رہی ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی، جسے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ نئی فرنچائزز کے اضافے کے بعد پی ایس ایل ایک آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ بن جائے گا۔

Related posts

ایشیا کپ جیتنے کے بعد کلدیپ یادیو بھی پاکستانی ٹیم کیلئے بول پڑے

Mobeera Fatima

ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ: پاکستان آج سیمی فائنل میں فرانس سے ٹکرائے گا

Mobeera Fatima

کھلاڑیوں کا انتخاب صرف کارکردگی اور دستیابی کی بنیاد پر ہو گا، انگلش کرکٹ بورڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment