Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف ڈگری سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی اور کیس کے قابلِ سماعت ہونے کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے اس مقصد کے لیے تین سینئر وکلاء پر مشتمل قانونی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔

سینئر قانون دان اکرم شیخ اور بیرسٹر صلاح الدین اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری کی جانب سے کیس کی پیروی کریں گے، جبکہ عزیر بھنڈاری وفاقی آئینی عدالت میں ان کا مقدمہ پیش کریں گے۔

واضح ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈگری کیس کو قابلِ سماعت قرار دیا تھا جس کے خلاف جسٹس طارق جہانگیری کی جانب  سے وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ اپیل دائر کی گئی ہے۔

Related posts

NCSW اور UN Women نے خواتین کی حیثیت پر اپنی نوعیت کی پہلی قومی رپورٹ لانچ کردی

admin

گورنر ہائوس میں سازش نہیں ہو رہی ، علی امین گنڈا پور میرے پاس کھانے پر آئیں ، فیصل کریم کنڈی

admin

26 ویں ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ، فریقین سے جواب طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment