Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

میکسیکو میں چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک

میکسیکو میں چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق حادثہ سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی علاقے میں پیش آیا جو ٹولوکا ائیرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر اور  میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

طیارے نے بحرالکاہل کے ساحلی شہر آکاپولکو سے اڑان  بھری تھی۔ طیارہ فٹ بال گراؤنڈ پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران  ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔

طیارے کے گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے ، نجی طیارے میں 8 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے ، حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

Related posts

امریکیوں سے شادی کرنیوالے لاکھوں غیر قانونی تارکین کو شہریت دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

ایئر انڈیا نے اسرائیل کیلئے پروازیں 8 اگست تک معطل کر دیں

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے 80 ہزار ڈالر میں ٹیسلا گاڑی خرید لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment