Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ہم انسان ہیں، روبوٹ نہیں، ثانیہ مرزا نے ذہنی پریشانی پر خاموشی توڑ دی

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ذہنی صحت سے متعلق اپنی جدوجہد پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو روبوٹ سمجھنا ایک غلط تاثر ہے، کیونکہ وہ بھی حقیقی جذبات اور احساسات رکھنے والے انسان ہیں۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ ماہ اپنے پوڈکاسٹ میں ذہنی صحت کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں کامیابی کے باوجود کھلاڑی شدید ذہنی دباؤ سے گزرتے ہیں، تاہم ماضی میں اس موضوع پر بات کرنا ایک طرح کا ممنوع سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت پر بات کرنا بے حد ضروری ہے۔ میں نے خود اپنی زندگی میں اس پر کافی دیر سے بات کی، کیونکہ پہلے ہمیں اس کی مناسب آگاہی حاصل نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سے 10 برسوں میں ہی لوگ اس موضوع پر کھل کر بات کرنے لگے ہیں۔ اس سے قبل معاشرے میں اس حوالے سے بدنامی اور شرمندگی کا احساس موجود تھا، لیکن اب خوش آئند طور پر یہ رویہ ختم ہو رہا ہے۔

Related posts

پی سی بی کا چیمپئنز کپ کی ٹیموں میں شامل 5 مینٹورز کا اعلان

Mobeera Fatima

شاداب کی تنزلی، نسیم کی ترقی، نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں متوقع

Mobeera Fatima

ملتان ٹیسٹ ، جوروٹ اور ہیری بروک کی شاندار ڈبل سنچریاں، انگلینڈ کو برتری حاصل

Mobeera Fatima

Leave a Comment