Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سڈنی واقعہ ، ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

سڈنی فائرنگ واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہو گا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکام نے ایڈیلیڈ اوول کے باہر اضافی سکیورٹی کی تصدیق کی ہے۔

ساؤتھ آسٹریلیا پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز نے کہا کہ رسپانس سیکشن کو اسٹیڈیم کے ارد گرد تعینات کیا جائے گا۔ رسپانس سیکشن میں پولیس افسرز اعلیٰ تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سڈنی کے ساحل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 16 افرد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

Related posts

رونالڈو کے یو ٹیوب چینل کا پہلا مہمان، نام سامنے آنے پر مداح حیران

Mobeera Fatima

سینٹرل ایشین والی بال لیگ، پاکستان کا مقابلہ کل کرغزستان سے ہوگا

admin

اے سی سی نے پہلے انڈر 19ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment