Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

اسٹار کھلاڑیوں کے جانے کے بعد آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں بڑی کمی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ اسٹار کھلاڑیوں کا لیگ چھوڑنے کے بعد آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو 20 فیصد گر گئی ہے۔ آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو 12 ارب ڈالر سے کم ہو کر 9.6 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کی کمی کے بعد فرنچائز ویلیو 108 ملین ڈالر رہ گئی، اسی طرح  زشتہ سال کی نسبت رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی سپر کنگز کی ویلیو میں 24 فیصد ، سن رائزر حیدرآباد 34 اور راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آج پاکستان انتہائی اہم میچ میں انگلینڈ کے مدمقابل

Mobeera Fatima

بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں، حارث روف

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں ، راشد خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment