Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی ، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، اسکول بند

سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی۔

سعودی عرب کے شہر ربیغ میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، تیز ہواؤں سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

ادھر مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

رپورٹس کے مطابق شدید بارش برسانے والا سسٹم دیگر شہروں کی جانب بڑھنے لگا ، خراب موسم کے باعث جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے بعد طلبہ اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔

Related posts

بنگلا دیش الیکشن،بی این پی نےمیدان مار لیا

Mobeera Fatima

پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار

Mobeera Fatima

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، انٹیلیجنس ایجنسیز کی ناکامی پر مودی سرکار پر شدید تنقید جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment