Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

نیٹ فلکس اور وارنر برادرز ڈسکوری کے درمیان 72 ارب ڈالر کی تاریخی ڈیل

ہالی ووڈ کی تاریخ کا ایک بڑا کاروباری معاہدہ طے پایا ہے جس سے سینما اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا عالمی سطح پر نقشہ بدلنے کا امکان ہے۔

اس معاہدے کے تحت نیٹ فلکس نے وارنر برادرز ڈسکوری کے ٹی وی، فلمی اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ ڈویژن کو 72 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب وارنر برادرز ڈسکوری نے اکتوبر میں اپنی اثاثہ فروشی کے لیے باضابطہ نیلامی کا آغاز کیا تھا۔ ابتدا میں نیٹ فلکس اس عمل کو صرف کاروباری معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے دیکھ رہا تھا، تاہم بعد میں اس نے مکمل خریداری کی دوڑ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نیٹ فلکس نے اکتوبر کے آخر میں وارنر برادرز کے اثاثوں میں دلچسپی لینا شروع کی، خاص طور پر اس کے فلمی اسٹوڈیو، تھیٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور HBO Max اسٹریمنگ سروس کو اپنی ترقی کے لیے انتہائی اہم سمجھا گیا۔ ماہرین کے مطابق پرانی فلمیں اور ٹی وی شوز اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی بڑی طاقت ہوتے ہیں جو مجموعی ویونگ کا بڑا حصہ بنتے ہیں۔

Related posts

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اداکارہ زرنش خان نے معافی مانگ لی

Mobeera Fatima

کمائی میں برکت کا تعلق حلال و حرام سے ہے، نادیہ خان

Mobeera Fatima

انسٹاگرام پر 17.5 ملین صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ، پاس ورڈ تبدیلی کی ہدایات جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment