Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عدالت نے احمد نورانی، جمیل فاروقی اور سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دے دیا

عدالت نے صحافیوں احمد نورانی، جمیل فاروقی اور پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے پر درج مقدمات کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے صحافیوں احمد نورانی، جمیل فاروقی اور پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، یہ تحریری حکم نامہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے جاری کیا۔

عدالت نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا، تینوں ملزمان متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے، احمد نورانی، جمیل فاروقی اور سیمابیہ طاہر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  مقدمات کا چالان مکمل کرکے عدالت پیش کر چکی ہے، این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف جولائی اور اگست 2025 میں مقدمات درج کئے تھے۔

Related posts

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

چینی کی سپلائی بند، قیمت میں اضافے کا خدشہ

Mobeera Fatima

الیکشن کمیشن ، خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کیس کا فیصلہ محفوظ

Mobeera Fatima

Leave a Comment