Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

خانہ کعبہ کا خلا سے خوبصورت نظارہ، دل کو چھو لینے والی تصویر وائرل

مکہ مکرمہ کی ایک حیرت انگیز فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام، خانہ کعبہ، کو خلا سے بھی ایک روشن نقطے کی طرح دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی پر لی گئی۔

ناسا کے خلا باز ڈان پیٹِٹ نے اس تصویر کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مکہ مکرمہ کا یہ خلائی منظر ان کے لیے بھی انتہائی منفرد تھا۔

ان کے مطابق درمیان میں نمایاں دکھائی دینے والی روشن جگہ خانہ کعبہ ہے، جو خلا سے بھی واضح نظر آتی ہے۔

ڈان پیٹِٹ اپنے چوتھے آئی ایس ایس مشن کے دوران خلائی فوٹوگرافی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ دلکش منظر اسٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کے ذریعے قید کیا۔

Related posts

امریکہ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

اسلامی ممالک ایران جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کریں ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات، آیت اللہ خامنہ ای نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment