Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پرکہرا پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند چھائی رہی۔

کم سے کم درجہ حرارت اسکردو کا منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لہہ، زیارت، قلات میں منفی07 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ اور گلگت منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

کراچی: گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

admin

ٹمپریچر کنٹراسٹ کی وجہ سے اولے کاسائز بڑا ہوا، محکمہ موسمیات

Mobeera Fatima

Leave a Comment