Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کی اجازت دینے کا قانون جاری کر دیا

راولپنڈی سمیت پنجاب میں محدود پیمانے پر بسنت منانے کا اعلان کر دیا گیا۔

پتنگ بازی و پتنگ سازی کیلئے پنجاب حکومت نے پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔

پنجاب میں پتنگ بازی ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے مشروط ہو گی، پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب میں پتنگ بازی کی بہار لوٹ آئی، پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کی اجازت کا قانون جاری کردیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے دستخطوں سے بسنت منانے کی مشروط اجازت دینے کا آرڈیننس جاری کردیا گیا۔

آرڈیننس کے تحت بسنت کے لئے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں، پنجاب میں 2001 میں پتنگ بازی پر پابندی لگی تھی، پچیس سال بعد پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف کا ریونیو بڑھانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Mobeera Fatima

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 روپے کی کمی ممکن، فارمولا تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment