Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

دسمبر 2025 آسمانی مناظر کے شوقین افراد کے لیے یادگار ہوگا

دسمبر 2025 فلکیات کے شوقین افراد کے لیے دلچسپ اور غیر معمولی آسمانی سرگرمیوں سے بھرپور مہینہ ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس دوران بین النّظامی دم دار ستارہ 3I/ATLAS زمین کے قریب ترین فاصلے سے گزرے گا، سالانہ جمنائیڈ میٹیئر شاور اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ چاند اور مشتری کا حسین اقتران بھی آسمان کو دلکش بنا دے گا۔

ماہرین کے مطابق بین النّظامی دم دار ستارہ 3I/ATLAS 19 دسمبر کو زمین سے تقریباً 274 ملین کلومیٹر کی دوری پر ہوگا۔ اگرچہ یہ فاصلہ بہت زیادہ ہے، تاہم دم دار ستارہ کا قریب آنا سائنسی لحاظ سے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ دم دار ستارہ زمین کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں، اور 30 سینٹی میٹر یا اس سے بڑے ٹیلی اسکوپ کے ذریعے اس کا مشاہدہ ممکن ہے، اس کا مشاہدہ اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ یہ ہمارے نظامِ شمسی کا حصہ نہیں بلکہ سورج کے نظام سے باہر سے آنے والا ایک بین النّظامی جسم ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے ، صدر زرداری

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈراپ کرنے پر شاہین ناراض

Mobeera Fatima

آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment