بحرین رہائش اختیار کرنے کے خواہشمندوں کو خوشخبری سنا دی گئی۔
رہائشی قواعد میں نرمی کرتے ہوئے بحرین نے گولڈن ویزا کیلئے کم از کم سرمایہ کاری کی شرائط میں 35 فیصد کی کمی کر دی ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ کے قومی شہریت، پاسپورٹس اور رہائشی امور کا کہنا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کی حد 2 لاکھ بحرینی دینار سے کم کر کے 1 لاکھ 30 ہزار کر دی گئی۔
جو افراد اس وقت کم از کم 130000 بحرینی دینار مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں وہ اب اس پروگرام کے لئے اہل ہیں، واضح رہے کہ گولڈن رہائشی ویزا مختلف اقسام کے افراد کے لئے ہے۔
ان میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کار، وہ پیشہ ور افراد جو ماہانہ کم از کم 2000 بحرینی دینار کماتے ہیں، ریٹائرڈ افراد جو بحرین میں 15 سال کام کر چکے ہیں، شامل ہیں۔
غیر مقیم ریٹائر افراد جن کی پنشن 4000 بحرینی دینار یا اس سے زائد ہے وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔درخواست دہندگان کو وزارت کے پورٹل کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔
