Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

جارحانہ آل راؤنڈر آندرے رسل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز کے جارحانہ آل راؤنڈر آندرے رسل نے بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، تاہم وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہمراہ بطور ’پاور کوچ‘ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

رسل کو 2025 کے ناکام سیزن کے بعد کولکتہ ٹیم نے ریلیز کر دیا تھا اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 16 دسمبر کو ہونے والی آئی پی ایل نیلامی میں اپنا نام شامل نہیں کریں گے۔

37 سالہ رسل آئی پی ایل چھوڑنے کے باوجود کریبین پریمیئر لیگ سمیت دنیا بھر کی دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگوں میں کھیلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ “سب سے بہتر وقت وہ ہوتا ہے جب فینز پوچھیں کہ کیوں جا رہے ہو، آپ میں اب بھی بہت کچھ باقی ہے۔”

رسل کے مطابق وہ 2026 میں کولکتہ کی ٹیم میں بطور سپورٹ اسٹاف واپس آئیں گے اور ’پاور کوچ‘ کا کردار نبھائیں گے۔

Related posts

پی ایس ایل 10، میچز ری شیڈولنگ، آئندہ 24 گھنٹے میں فیصلہ کیے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

نیپال کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست ، ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment