Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

افغان طالبان پر اعتبار کرنے سے بڑی حماقت کوئی نہیں ہو گی ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں افغان طالبان سے اچھائی کی کوئی اُمید نہیں ، اس سے بڑی کوئی حماقت نہیں ہوگی کہ ان پر اعتبار کیا جائے۔

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر ہم افغانستان میں کارروائی کریں گے تو واشگاف انداز میں کریں گے ، ہم کارروائی میں شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے دوست چاہتے ہیں کہ خطے میں امن ہو جس سے سب کوفائدہ ہو گا اور اس کے لیے وہ بہت جلد مداخلت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان تنہا رہ جائیں گے جس کا نتیجہ ان کی تباہی کی صورت میں ہو گا ، دہشتگردی کی فیکٹری ختم ہو گی تو حلال روزی کمانے کے مواقع پیدا ہوں گے۔

خواجہ آصف نے طالبان کو مفاد پرستوں کا گروہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی باتوں کو سنجیدہ لینا اور ان پر اعتماد کرنا بے سود ہے۔ ہماری فورسز انتہائی ڈسلپن ہیں، طالبان کا کوئی کوڈ آف کنڈکٹ نہیں۔

Related posts

آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی، وزیراعظم نے منظوری دیدی

Mobeera Fatima

گلیات، کالا بن کے مقام پرحادثہ، 3 طالبات جاں بحق، ایک شدید زخمی

Mobeera Fatima

آپس کے اختلافات سے پارٹی کا نقصان ہو رہا ہے ، رہنما متحد رہیں ، بشریٰ بی بی

Mobeera Fatima

Leave a Comment