Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

مس یونیورس کا انتخاب کس طرح کیا گیا؟ سابق جج نے راز کھول دیا

لبنانی نژاد فرانسیسی کمپوزر اور سابق مس یونیورس جج عمر حرفوش نے الزام عائد کیا ہے کہ مقابلہ پہلے سے طے شدہ تھا، مس یونیورس کے مالک راؤل روچا نے کاروباری مفادات کی وجہ سے مس میکسیکو فاطمہ بوش کو پہلے ہی فاتح مقرر کر رکھا تھا۔

عمر حرفوش نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ مس میکسیکو ایک جعلی ونر ہے، میں نے امریکہ کے ایچ‌بی‌او (HBO) پر فائنل سے 24 گھنٹے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ فاطمہ بوش جیتے گی، کیونکہ راؤل روچا کا اس کے والد کے ساتھ کاروباری تعلق ہے۔

عمر نے مزید دعویٰ کیا کہ دوبئی میں روچا اور ان کے بیٹے نے انہیں زور دے کر کہا کہ فاطمہ کو ووٹ دو کیونکہ اس سے ہمارے بزنس کو فائدہ ہوگا۔

راؤل روچا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے عمر حرفوش کو ججنگ پینل سے خود ہٹایا کیونکہ ان کے بیانات سے چیریٹی پروگرام متاثر ہو رہا تھا۔ روچا نے وہ میسجز بھی شیئر کیے جن میں وہ عمر حرفوش کو بتا رہے ہیں کہ ان کے الزامات ناقابلِ قبول ہیں اور اسی وجہ سے انہیں جج کے طور پر برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔

Related posts

اسپوٹائفائی کی 2025 رپورٹ میں طلحہ انجم سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار قرار

Mobeera Fatima

نیہا ککڑ سے طلاق کی افواہیں، گلوکار روہن پریت سنگھ نے حقیقت بتا دی

Mobeera Fatima

کمار سانو کی عمران خان کیلئے گانا گانے کی تردید

Mobeera Fatima

Leave a Comment