Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

راولپنڈی کے 4 روٹس پر الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔

ابتدائی مرحلے میں بسیں 4 اہم روٹس فوارہ چوک سے کورال چوک، صدر سے نونہال کالونی، مریڑ چوک سے موٹر وے چوک اور صدر سے قبرستان چوک تک چلائی جائیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدید اور ماحول دوست بس سروس شہریوں کو آرام دہ، پرسکون اور کم خرچ سفر فراہم کرے گی۔

انتظامیہ کے مطابق الیکٹرو بس سروس کے ساتھ ایک موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے مسافر بآسانی روٹس کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ مسافر اپنی ٹریول کارڈ ریچارج کر سکتے اور سروس سے متعلق دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سروس کے آغاز پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا بجٹ میں ٹریفک جرمانے بڑھانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے

Mobeera Fatima

پی آئی اے نے دو انٹرنیشنل روٹس پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment