Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارت ، 100 روپے رشوت کے الزام میں گرفتار شخص 39 سال بعد بری

سو روپے کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار بھارتی شہر رائے کے اودھیا پاڑہ کے 84 سالہ جگیشور پرساد آودھیا کو39 سال بعد باعزت بری کر دیا گیا۔

غیر منقسم مدھیہ پردیش کے سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں کلرک کے طور پر کام کرنے والے جگیشور پرساد آودھیا کو 1986 میں 100 روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تقریباً 39 سال بعد عدالت نے انھیں باعزت بری کر دیا ہے۔

نظام کی بے حسی، انصاف میں تاخیر اور انسان کی ٹوٹی ہوئی امیدوں کی علامت بننے والے جگیشور پرساد آودھیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اب بے معنی ہے۔ میری نوکری ختم ہو گئی۔ معاشرے نے مجھ سے منہ موڑ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دے سکا، ان کی شادی نہیں کر سکا، رشتہ داروں نے مجھ سے قطع تعلقی کر لی، مناسب علاج نہ کروانے کی وجہ سے میری بیوی کی موت واقع ہو گئی ہے۔ اب کیا کوئی مجھے یہ سب واپس دلا سکتا ہے؟

Related posts

پاکستان اور بھارت تنازعات سفارتی سطح پر حل کریں ، عالمی برادری

Mobeera Fatima

روس کا جرمن قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان، تعلقات میں کشیدگی کیوں آئی؟

Mobeera Fatima

پہلی حج پرواز کل روانہ ہو گی ، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کو امیگریشن کی خصوصی سہولت

Mobeera Fatima

Leave a Comment