راولپنڈی: تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 اوور میں 211 رنز بنائے۔ جبکہ مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا اور صرف 8 کے مجموعی رنز پر حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ تاہم فخر زمان اور بابر اعظم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اور 74 رنز کی پاٹنر شپ کھیلی۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 82 کے مجموعی رنز پر گری جب فخر زمان 8 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ بابر اعظم 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا بھی 115 کے مجموعی اسکول پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
