Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

تارکین وطن پر سختی کرنے کیلئے صدر ٹرمپ نے ملازمین کی کتنی فوج بھرتی کی؟

امریکی حکومت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد 50 ہزار نئے وفاقی ملازمین بھرتی کیے ہیں، جن میں زیادہ تر تقرریاں قومی سلامتی سے متعلق اداروں میں کی گئی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیحات کے مطابق یہ بھرتیاں بالخصوص امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) میں کی گئیں، جس کی تصدیق وفاقی حکومت کے ہیومن ریسورس ڈائریکٹر اسکاٹ کپُور نے ایک انٹرویو میں کی۔

روئٹرز کے مطابق ٹرمپ حکومت ایک طرف حکومتی ڈھانچے کو اپنی ترجیحات کے مطابق ترتیب دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب مختلف محکموں میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں بھی جاری ہیں۔

نئے ملازمین کی بھرتی کے باوجود انتظامیہ نے متعدد محکموں میں ہائرنگ پر پابندی لگا رکھی ہے اور کئی سرکاری ملازمین کو برطرف بھی کیا جا رہا ہے، جن میں انٹرنل ریونیو سروس (IRS) اور ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار شامل ہیں۔

اسکاٹ کپُور نے پہلے بتایا تھا کہ حکومت رواں سال تقریباً 3 لاکھ سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Related posts

چینی کمپنی پنجاب میں فوڈ پروسیسنگ بزنس میں 8ملین ڈالر کی سرمایہ کرے گی

Mobeera Fatima

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ، خان یونس میں دوبارہ آپریشن سے ایک لاکھ 80 ہزار فلسطینی بے گھر

Mobeera Fatima

سعودی عرب ، قطر سمیت 10 ممالک سے مزید سیکڑوں پاکستانی بیدخل ، 15 کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment