Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

روس میں ہیلی کاپٹر چٹان سے ٹکرانے کے بعد دو ٹکڑے ہو گیا ، 5 افراد ہلاک

روس کے داغستان ریجن میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پہلے دو حصوں میں ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روس کے پہاڑی ریجن داغستان میں ملٹری پلانٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا ہیلی کاپٹر پہلے ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد دو ٹکڑے ہوا۔

پائلٹ نے دو ٹکڑوں میں بٹے ہیلی کاپٹر کو پانی میں لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن پھر ہیلی کاپٹر کو کسی ہموار زمینی سطح پر لینڈ کرانے کیلئے اڑان بھری۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پائلٹ نے کچھ دیر تک ہیلی کاپٹر کو فضا میں رکھا لیکن پھر ہیلی کاپٹر بے قابو ہو کر گھومتا ہوا گر کر تباہ ہو گیا۔

Related posts

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان پہنچیں گے

Mobeera Fatima

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، پولیس میں تمام افسروں و اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے چینی صدر کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment