Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان کے الفاظ مودی کی زبان اور دشمنوں کے بیانیے سے ملتے ہیں، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے بانی پی ٹی آئی کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کا ایکس پر دیا گیا پیغام قابلِ مذمت ہے، یہ ایک ایسے خود پسند شخص کا اعتراف ہے جو اقتدار کے حصول کے لیے ملک کو نقصان پہنچانے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الفاظ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زبان اور دشمنوں کے بیانیے سے مشابہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست نے ریاستی اداروں کو کمزور اور قوم کو تقسیم کیا ہے۔

شازیہ مری کے مطابق اقتدار کی ہوس نے عمران نیازی کی اخلاقی اور قومی حدود مٹا دی ہیں، اور ان کا موجودہ طرزِ سیاست دراصل پاکستان مخالف مہم بن چکا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم

Mobeera Fatima

کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ

Mobeera Fatima

نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جون میں ہوگا، شاہ رخ خان

admin

Leave a Comment