Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونا پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 37 ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 7 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 122 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

Mobeera Fatima

معاشی اعشاریے مثبت، مہنگائی کی شرح 38 سے 11 فیصد ہوگئی، وزیر خزانہ

admin

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر

Mobeera Fatima

Leave a Comment