اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پرپابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آپ کے 24 مارچ کے آرڈر کے باوجود ملاقات نہیں ہوئی۔ آج منگل اور بانی سے ملاقات کا دن ہے۔ میں نے بانی سے ملکر اس کیس سے متعلق ہدایت لینی ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ جن اتھارٹیز نے آنا تھا وہ کہاں ہیں ؟۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی آج ہی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات یقینی بنائی جائے، ڈپٹٹی اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ کونسل فون کال پرجیل حکام کو آگاہ کریں۔
