سندھ رینجرز نے کراچی میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
ترجمان رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کنواری کالونی منگھو پیر روڈ سے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لئے۔
دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے،ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردبھتہ خوری اور زمین پرقبضوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
گرفتار دہشت گرد وں کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں زید اللہ عرف زیدو، نور زادہ اور حضرت عثمان شامل ہیں۔
ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج کے امیر شمس القیوم سے ہے، زیدو ایکسائز کورنگی اور اے این ایف کو بھی مطلوب تھا۔
