Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلا سیشن شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1169 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 802 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروبار روز ہنڈریڈ انڈیکس نے 4 حدیں عبور کر لی تھیں ، کاروبار کے دوران 372 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 77  کے شیئرزمیں کمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 90 پیسے ہو گئی۔

Related posts

انٹربینک میں ڈالر 278روپے33پیسے کا ہوگیا

admin

اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment