Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

کون سی غذائیں کینسر اور ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے؟ نئی تحقیق

فرانس کی کوہارٹ تحقیق نیوٹری نیٹ‑سانٹے کے تازہ نتائج کے مطابق زیادہ ماحولیاتی دباؤ والی غذائیں کینسر، دل کی بیماریوں اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کو نمایاں حد تک بڑھا سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس مطالعے میں 34,077 فرانسیسی بالغ افراد کو تقریباً 8.4 سال تک فالو کیا گیا اور ان کے غذائی رجحانات کو چھ ماحولیاتی عوامل کے تحت جانچا گیا، جن میں توانائی اور پانی کا استعمال، زمین کا استعمال، گیسوں کا اخراج، کیمیائی ادویات کے اثرات اور حیاتیاتی تنوع پر اثر شامل تھا۔

تحقیق کے مطابق زیادہ ماحولیاتی دباؤ والی غذائیں جیسے سرخ گوشت، مرغی اور پراسیسڈ میٹ نہ صرف ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی منفی اثر ڈالتی ہیں، دوسری جانب، کم دباؤ والی غذائیں جیسے مکمل اناج، پھل اور سبزیاں، نہ صرف صحت مند ہیں بلکہ ماحول دوست بھی ہیں۔

تحقیق کے مصنفین کے مطابق انسانی صحت اور ماحول دونوں کے تحفظ کے لیے ماحول دوست غذاؤں کا انتخاب انتہائی ضروری ہے، یہ نہ صرف بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہیں بلکہ سیارے کی پائیداری کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

Related posts

درد کش، سوجن دور کرنے کے انجکشن کی فروخت پرپابندی

admin

بیٹھ کر پانی پینا سنت؛ سائنس نے اس کے فوائد بھی بتادیے

Mobeera Fatima

خالی پیٹ پھل کھانا فائدہ مند یا نقصان دہ؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment