Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

مصباح الحق کو ایک بار پھر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

مصباح الحق کو ایک بار پھرپاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق Misbah ul Haq کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے۔

چند دن قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے لیے اشتہار دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کے لیے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی شرط رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت تنازع میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے سے روک دیا تھا۔

2019 ء میں مصباح الحق کو اس وقت کے پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی تھیں، انہیں تین سالہ کنٹریکٹ دیا گیا، 2020 میں انہوں نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ 6 ستمبر 2021 میں انہوں نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related posts

بغیر پنالٹی گولز میں لیونل میسی کرسٹیانو رونالڈو سے آگے نکل گئے

Mobeera Fatima

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

اذلان شاہ ہاکی کپ، ناقابلِ شکست پاکستان کینیڈا کیخلاف بھی فاتح

admin

Leave a Comment