Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بہتر نیند کے لیے فائدہ مند دیسی غذائیں

نیند کی کمی آج کل کے مصروف طرزِ زندگی کا ایک عام مسئلہ بن چکی ہے،کوئی کاروبار کے دباؤ کی وجہ سے بہتر نیند حاصل نہیں کر پا رہا، کوئی دفتر کے کاموں کی تھکن سے، اور بچے امتحان کی ٹینشن میں نیند کے مسائل سے دوچار ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق کچھ دیسی غذائیں نہ صرف ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں بلکہ نیند کے معیار کو بھی بہتر بنا سکتی ہیں۔

ہلدی اور الائچی کے ساتھ گرم دودھ

ماہرین صحت کے مطابق سونے سے پہلے ہلدی اور الائچی کو گرم دودھ میں ملا کر پینے سے آرام دہ اور پرسکون نیند میں مدد ملتی ہے، ہلدی کے پرسکون اثرات رات کے دوران سکون فراہم کرتے ہیں۔

بادام، نیند اور پٹھوں کے لیے مفید

بادام پٹھوں کو سکون دیتے ہیں اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، سونے سے پہلے مٹھی بھر بھیگے ہوئے بادام کھانے کی عادت ڈالیں۔

زعفران، ذہنی سکون اور بہتر نیند

زعفران ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے اور نیند لینے میں مددگار ہے، چند زعفران کے ٹکڑے نیم گرم دودھ میں بھگو کر پینا بہترین اثر دیتا ہے۔

Related posts

جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا ، 3 افراد جاں بحق ، 2 اہلکاروں سمیت 14 زخمی

Mobeera Fatima

سرکاری افسران کے غیر ملکیوں سے رابطے پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات ، امن و امان کی صورتحال اور دورہ امریکا پر بریفنگ

Mobeera Fatima

Leave a Comment